تحریک انصاف کے منشورمیں تحریک آزادی کشمیر شامل ہے،سردارتبارک علی

تحریک انصاف کے منشورمیں تحریک آزادی کشمیر شامل ہے،سردارتبارک علی

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر‘ سابق مشیر و سابق امیدوار اسمبلی سردار تبارک علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے منشور میں تحریک آزاد ی کشمیر شامل ہے ۔ تحریک انصاف کشمیر یوں کے حق خودارادیت کی مکمل سپورٹ کرتی ہے ۔ بھارت کی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کال پر اسلام آباد میں ہزاروں افراد جمع ہو گئے اور مظالم اور کنٹرول لائن پر جارحیت کی مذمت کی گئی ۔ اسلام آبا د میں کشمیریوں کے حق میں یہ ایک منفرد احتجاج تھا۔ عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کی راہ ہموار کرے ۔ اسلام آباد سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے انشاء اللہ بھارت بھی کشمیر میں نامراد ہو گا۔ کشمیری آزادی حاصل کرینگے۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر