مظفرآبادشہربھرکے قبرستانوں کی صفائی کاعمل تیزکردیا،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ

مظفرآبادشہربھرکے قبرستانوں کی صفائی کاعمل تیزکردیا،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے کہا کہ شہر بھر کے قبرستانوں کی صفائی کا عمل تیز کردیا ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے ازخود صٖفائی کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔گزشتہ روز شہر کے قدئمی قبر ستانوں دوبارہ عنایت شاہ،سیٹھی باغ،سنیٹر پلیٹ ،میں بلدیہ ملازمین کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر خواجہ اعظم رسول صفائی میں حصہ لیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے ملازمین کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے تمام وسائل کا استعمال کریں گے ۔ملازمین کے ساتھ شہری مکمل تعاون کریں ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کی ہدایت پر شہر کے اندر صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جا رہے ہیں ۔جہان قبرستانوں کو ہموار کرنے کی ضرورت ہے وہاں بلدیہ کی مشیری کا استعمال کر کیا جائے گا ،شہرمیں قبرستانوں میں کی کمی ہیں ۔جس وجہ سے شہریوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے ،شہریوں مشکلات کم کرنے کے لئے ہمیں ملکر کرادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر مسلم یوتھ ونگ سٹی صدر ارم قریشی،فیصل جمیل کشمیری ،ملک اعجاز اعوان بھی ہمراہ تھے ۔اپنے اپنے علاقوں کے قبرستانوں کی صفائی وستھرائی کے عمل شریک ہو کر کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر