آزادکشمیر ہائیکورٹ بار الیکشن،صدرکیلئے سردارجہانداد ایڈووکیٹ بطورامیدوار سامنے آگئے

آزادکشمیر ہائیکورٹ بار الیکشن،صدرکیلئے سردارجہانداد ایڈووکیٹ بطورامیدوار ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ بار کے انتخابات جو 10مارچ 2018کو منعقد ہو رہے ہیں میں سردار جہانداد خان مغل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ مضبوط صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں ۔سردار جہانداد نے الیکشن میں کامیابی کیلئے وکلاء سے رابطہ مہم شروع کر دی ہے ۔گزشتہ روز کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دئیے ہیں ۔تین مارچ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے ۔سردار جہانداد خان مغل نے کہا کہ اگر وکلاء نے اعتماد کیا تو ان کے جملہ مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کراؤں گا۔انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کے اصرار پر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں ۔مظلوم لوگوں کی مدد کرنا اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں ۔ان شاء اللہ 10مارچ کو کامیابی ہمارا مقدر بنے گی ۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر