ن لیگ نے نیلم ویلی کی تقدیربدلنے کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں،زبیرعارفی
مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن ضلع نیلم کے راہنما زبیر عارفی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے نیلم ویلی کی عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے عملی کاموں کا آغاز کر دیا ہے،ن لیگ پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے،ن لیگ کے خلاف سازشیں کرنے والے نادان ہیں ،سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر میرٹ اور عوامی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی مسائل کا حل کر رہے ہیں ،نیلم ویلی کے نوجوان ن لیگ کا قیمتی اثاثہ ہیں ،نوجوانوں کے حقوق کے لیے ہر سطح پر عملی کام ہو رہے ہیں ،سینکڑوں نوجوانوں کی میرٹ پر تقرریاں کر نے پر سپیکر کے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی میرٹ پر کام کرے ،نیلم ویلی میں بیوروکریسی اپناقبلہ درست کر کے عوامی مسائل حل کرے ،سپیکر اسمبلی کی جانب سے نیلم ویلی کی بیوروکریسی کا ماہوار جائزہ لینا خوش آئند فیصلہ ہے ،بیوکریسی عوام کی خادم ہے ،۔