ریسکیو 1122 جہلم نے فروری میں 555 افراد کو ریسکیوکیا

ریسکیو 1122 جہلم نے فروری میں 555 افراد کو ریسکیوکیا

جہلم(نامہ نگار)ریسکیو 1122 جہلم نے گزشتہ ماہ مجموعی طور پر555160 160 افراد کو ریسکیو کیا۔ریسکیو جہلم کی کارکردگی مثالی رہی۔ ریسکیو عملے نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 555متاثرہ شہریوں کو امداد فراہم کی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد454 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔جبکہ 67 متاثرہ افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 جہلم کومجموعی طور پر 22973فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 543ایمرجنسی کی کالز تھیں۔ ان میں 128روڈ حادثات، 353میڈیکل ایمرجنسیز،05فائر ایمرجنسی،11کرائم کیس،01 ڈوبنے کا واقعہ، اور160 45متفرق ایمرجنسیز تھیں۔ علاوہ ازیں مریض منتقلی سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 197مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا،لاہور اور گجرات کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔جن میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم سے 98، آر ایچ سی دینہ سے 27، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان سے 53اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ سے 19مریضوں کو بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔اس موقعہ پر انچارج ریسکیو1122 جہلم ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ریسکیو1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔لہذا ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس نمبرپر غیر ضروری کالزسے اجتناب کریں۔کیونکہ ایسا کرنے سے کسی مستحق شخص جس کو سروس کی اشد ضروروت ہو،اس کی جان بھی جا سکتی ہے۔160

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر