قوم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مستردکر تی ہے۔زبیر فارو ق

قوم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مستردکر تی ہے۔زبیر فارو ق

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فاروق خان نے قلیل عرصے میں ساتویں بارپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاط میں مذ مت کر تے ہو ئے کہا حکو مت کے اس فیصلے سے ملک میں مہنگائی کا بدتر ین سیلاب آئے گا ، حکومت نے 6ماہ کے قلیل عرصے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 32روپے اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔انھوں نے کہاپوری قوم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مستردکر تی ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو نین کونسل جی سکس کے اجتماع ارکان سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر امیر عثمان ،محمد سفیان عباسی ، چوہدری طارق گجر ،راجہ عاشق حُسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔زبیر فارو ق خان نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے سے مہنگائی کا ایک سیل رواں آئے گا جس سے عوام کی کمر مزید دوہری ہوجائیگی اور غریب کے بچے فاقوں پرمجبور ہوجائیں گے، حکومت اگر عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتی تو اس کو مسائل میں اضافہ کابھی کوئی حق نہیں ہے۔زبیر فارو ق خان نے کہا مسلم لیگ ن اپنے لیڈر کی نااہلی کا غصہ عوام پر نکال رہی ہے ، حکو مت کے اس فیصلے سے آٹا ‘ چاول ‘ دال ‘ سبزی اور دودھ جیسی بنیادی چیزیں بھی عوام کی دسترس سے باہر ہوجائیں گی۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے، حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا ہے ۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر