تلہ گنگ،گورنمنٹ وپرائیوٹ سکولز میں سالانہ نتائج کی تقاریب کاانعقاد
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) گورنمنٹ اور پرائیو یٹ سکولز میں سالانہ امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے ہونہار طالبعلم کے اعزاز میں پر وقار تقریبات کا خصوصی اہتمام جاری ،رکن صو با ئی اسمبلی شہریار اعوان ،میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان سمیت دیگر نمایاں شخصیات مہمان خصوصی ٹھہرے۔گورنمنٹ ہا ئی سکول میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہو ئی جس میں رکن صوبا ئی اسمبلی شہریار اعوان نے خصوصی شرکت کی اور ہونہار طالبعلموں کو شیلڈز سے نواز اگیا ۔رکن پنجاب اسمبلی شہریار اعوان نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تمام توانائیاں برو کار لا رہی ہے ،خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی کاوش سے آ ج سرکاری سکولز اور کا لجز کی تعلیم کا مقابلہ پرائیویٹ کالجز و سکولز کیساتھ کیا جائے تو سرکاری سکولز اور کا لجز سبقت لے رہے ہیں اور سرکاری سکولز میں طا لبعلموں کو کھلے گراؤنڈز ودیگر تفریح کیلئے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں ۔شہریار اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے اپنے تعلیمی مشن کو مکمل کرنے کیلئے گھر گھر کونے کونے میں جاکر تعلیم سے محروم بچوں کو سکولز میں داخل کروایا جا رہا ہے اور والدین کو سختی سے کہا جا رہا ہے کہ بچوں کو سکول بھیجیں تا کہ وہ تعلیم حاصل کر سکیں اور جن بچوں کے تعلیمی اخراجات والدین برادشت نہیں کر سکتے وہ پنجاب حکومت خودبرداشت کر رہی ہے تا کہ تعلیم کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے ۔گورنمنٹ ہا ئی سکول اکوال کی سالانہ تقریب کے مہما ن خصوصی میجرجنرل (ر) اعجاز اعوان تھے، انہو ں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اس سکول کا طالب علم تھا اور مجھے اس بات پر فخرہے کہ میںآج بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں شریک ہوں یہ سب میرے اساتذہ کی محنت اور شفقت کا نتیجہ ہے میں خاص طور پر اپنے استاد عیسی خان کا نہایت شکرگزار ہو جن کی بدولت میں آج اس مقام پر پہنچا ہو ں ہیڈماسٹرکی جانب سے سکول کو درپیش مسائل پر انکے حل کی مکمل یقین دہانی کرتے ہوئے ،میجرجنرل (ر) اعجاز اعوان کا مزید کہنا تھا کہ سکول کو 2.5کنال رقبہ ،ٹف ٹائل،کمروں اور ہال کی تعمیرفنڈز کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب سے اپیل کروں گااور حکومت کی جانب سے اگر فنڈز نہ فراہم کیے گئے تو یہ اخراجات میں اپنی جیب سے ادا کرکے اپنے سکول کو تحفہ دوں گا اور ہر سال ایک لاکھ روپے بچو ں کی سالانہ تقریب کے لیے اپنے پاس سے دوں گا۔تحصیل تلہ گنگ ولاوہ کے دیگر سکولز میں بھی تقسیم انعاما ت کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور ہونہار طالبعلموں کو شیلڈز بھی دی گئیں۔