کلرسیداں،6اوباشوں نے نوجوان کوبداخلاقی کانشانہ بناڈالا

کلرسیداں،6اوباشوں نے نوجوان کوبداخلاقی کانشانہ بناڈالا

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)چھ اوباش افراد نے ایک نوجوان کو زبردستی بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا اور ازار بند سے اس کو باندھ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔محمد طفیل سکنہ چنام نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں ٹیکنیکل کالج شاہ باغ میں الیکٹریکل کا کورس کر رہا ہوں۔گزشتہ روز دو بجے دن نماز کا وقفہ ہوا اور اس دوران میں ہمراہ قیصر محمود ،عرفان بشارت ،عمران محمود ،شیر بہادر نماز پڑھنے کیلئے نزدیکی مسجد چلا گیا۔جب میں نماز سے فارغ ہو کر مسجد سے باہر نکلا تو اس موقع پر تین موٹر سائیکل جن پر وقاص،اسامہ،عامر،فیصل،جاویداور ایک اور نامعلوم سکنائے ڈھوک مہاجر داخلی چنام سوار تھے آئے اور مجھے زبردستی موٹر سائیکل پر سوار کرا لیااور پکھڑال کے قریب واقع جنگل میں لے گئے اور زدوکوب کرنا شروع کر دیا اور ایک عدد گھڑی،موبائل فون اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بک بھی لے لی اور کہا بدفعلی کیلئے تیار ہو جاؤ وگرنہ جان سے مار دیں گے۔چھ کس افراد نے میرے ساتھ باری باری بدفعلی کا ارتکاب کیا اور میری شلوار سے ازار بند نکال کر مجھے باندھ دیااور موقع سے بھاگ گئے۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر