نیلم کے عوام صرف شاہ غلام قادرپراعتماد کرتے ہیں،میر فضاء حسین

نیلم کے عوام صرف شاہ غلام قادرپراعتماد کرتے ہیں،میر فضاء حسین

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن نیلم کے رہنماء میر فضاء حسین نے کہاہے کہ نیلم کے عوام صرف اور صر ف سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر پر اعتماد کرتے ہیں ۔عوام نے تمام نوسر باز سیاستدانوں کو ہمیشہ کیلئے مسترد کردیا ہے ۔ 7سال قبل نیلم کے عوام کی تقدیر کے فیصلے مظفرآباد کے ایک ہوٹل پر ہواکرتے تھے لیکن جب سے مسلم لیگ ن کا قیام ہو ا ہے اور ن لیگ اقتدار میں آئی ہے ۔ صرف نیلم ہی نہیں بلکہ پورے آزادکشمیر کے عوام کو ان کے حقوق مل رہے ہیں۔ ووٹ کی حیثیت بحال ہو ئی گئی ۔ اب باری سسٹم ختم ہو گیا ہے۔ باریاں لگانے والے قیامت تک انتظار ہی کرتے رہیں گے ۔ پرانے کھلاڑی جو نئے جال کیساتھ سیاسی مظلوم بنے پھرتے ہیں وہ کامیاب نہیں ہونگے ۔ صرف ن کا راج قائم رہے گا۔ پی پی پی اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ۔ یہ فراڈ کمپنی ہے ۔ 15سال اسمبلی میں رہنے والا آج یہ جھانسہ دے رہا ہے کہ پی ڈبلیو ڈ ی سے لیسواہ ٹکیاں کی سڑک کیلئے مشین بھیجوں گا۔جیسے پی ڈبلیوڈی اس کے ماتحت ہو؟ وہ یہ بتائیں کہ اپنے دور اقتدار میں سڑکوں کیلئے آنے ساڑھے چار کروڑ کہاں گئے ۔ لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت جو سڑک بنائی بن بلائے آکر افتتاح کا ڈرامہ کردیا ۔ لیکن 5سو روپے مٹھائی کیلئے نہ دے سکا۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیلم اشکوٹ کا ایک نوجوان جو کراچی میں 5سال قبل صرف 3ہزار پر کام کرتا تھا اس نے سڑک کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے۔ فراڈکمپنی کو اب شرم آنی چاہیے ۔ اگر یہ فراڈئیے باز نہ آئے تو عوام اپنا کام دکھائینگے ۔ انہوں نے کہاکہ نیلم کے عوام صرف شاہ غلام قادر کی قیاد ت میں متحد ہیں ۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر