شہبازکے پارٹی صدربننے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں،ندیم اقبال

شہبازکے پارٹی صدربننے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئیں،ندیم اقبال

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)میاں نواز شریف کے پارٹی کا قائد نامزد ہونے کے بعد جمہوریت مخالف قوتوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ نواز شریف کے دشمن جو کہ ملک کے بھی دشمن ہیں انہوں نے اپنی تمام چالیں چل لیں اور مسلم لیگ (ن) ایک فاتح کی طرح ابھرے گی کیونکہ مسلم لیگ (ن) عوامی طاقت سے حکو مت میں آئی ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ راولپنڈی کے نائب صدر ندیم اقبال چوہدری، جائنٹ سیکرٹری یوتھ ونگ راولپنڈی ظفر عباسی نے کارکنا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اب میاں شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا ہے اور ان کے خلاف پراپیگنڈہ فیکٹریاں بھی حرکت میں آ جائیں گی اور وہ بھی ناکامی کا مند دیکھے گیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک حقیقت ہے اور نواز شریف اس کے قائد ہے اور پاکستان کے پاس اس وقت اگر کوئی بڑا لیڈر ہے تو وہ نواز شریف ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے پارٹی قائم مقام صدر بننے پر مبارکبا د دیتے ہیں اور یوتھ ونگ کے ہزاروں نواجوان میاں غلام حسین شاہد پنجاب صدر کی قیادت میں نواز شریف اور پارٹی کے ساتھ مضبوط چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر