آزادکشمیر یونیورسٹی، ایم اے فزیکل ایجوکیشن نتائج کا اعلان، 90 فیصد پاس

آزادکشمیر یونیورسٹی، ایم اے فزیکل ایجوکیشن نتائج کا اعلان، 90 فیصد پاس

مظفر آباد (بیورو رپورٹ)آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے فزیکل ایجوکیشن اور ایم ایس سی شماریات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق آزاد جمو ں وکشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے فزیکل ایجوکیشن حصہ اول و دوئم سالانہ 2017کے نتائج کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ ایم اے فزیکل ایجوکیشن میں اقراء ساجد رول نمبر 48232نے 1326نمبر لے کر پہلی پوزیشن ، سیدہ مہطرفاطمہ رول نمبر 48238نے 1298نمبر لے کر دوسری اور الماس نور رول نمبر 48212نے 1278نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایم اے فزیکل ایجوکیشن میں کل 48امیدواروں نے حصہ لیا،جبکہ نتیجہ 90فی صدرہا۔ ایم ایس سی شماریات اور ایم اے فزیکل ایجوکیشن میں ناکام ہونے والے امیدواران سالانہ شیڈول امتحان کے مطابق اپنے داخلہ فارم اور فیس اسسٹنٹ کنٹرولر شعبہ امتحانات چہلہ کیمپس مظفرآباد میں جمع کروا سکتے ہیں۔ ایم ایس سی شماریات اور ایم اے فزیکل ایجوکیشن کے نتائج آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہونگے۔

مزید : کراچی صفحہ اول