پیپلز پارٹی خواتین کاعالمی دن بھرپوراندازمیں منائیگی،لطیف اکبر

پیپلز پارٹی خواتین کاعالمی دن بھرپوراندازمیں منائیگی،لطیف اکبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے خواتین کا عالمی دن 8مارچ کو آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر پر تقریبات کے انعقاد کا اعلان کر دیا،تقریبات لی میزبانی پی پی پی شعبہ خواتین کرے گا،تمام تنطیمون ،این جی اوز،سیاسی و سماجی جماعتوں ،سول سوسائٹی،طالبات سے ان پروگرام میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے پی پی پی شعبہ خواتین نے رابطہ مہم شروع کردی،اس حوالے سے سنٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس کی گئی پریس کانفرنس میں صدر پی پی پی چوہدری لطیف اکبر کے ہمراہ سردار جاوید ایواب،محمد حنیف اعوان،شوکت جاوید میر ،شگفتہ نورین کاظمی،شبنم صداقت اعوان،فوزیہ حبیب،و دیگر خواتین موجود تھیں،پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی پی پی چوپدری لطیف اکبر نے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا 52فیصد ہیں ہمارے ملک میں خواتین گوناگوں مسائل کا شکار ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے 8مارچ کو پاکستان اور آزاد کشمیر میں خواتین کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے ،چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر آزاد کشمیر کے تمام اضلاع ،سیمنار،مزاکرے،ریلیاں منعقد کی جائیں گی،جس کے زریعے خواتین کو درپیش مسائل اجاگر کیے جائینگے،ایل او سی پر بھارتی فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں خواتین مظالم کا شکار ہیں خواتین کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے پی پی پی نے ہمیشہ آواز حق بلند کی ہے مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے تصویری نمائش کا اعلان بھی کیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں خواتین نشستوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ کشمیر کونسل میں بھی خواتین کو بھر پور نمائندگی دی جائے آزاد پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی بڑی تعداد کو آگے لائے گی چوہدری لطیف اکبر نے مذید کہا کہ آزاد کشمیر میں پی پی پی خواتین ونگ کی مرکزی ،ضلعی ،تحصیل اور واڈز کی سطع پر تنظیم سازی آئندہ ایک ماہ کے اندر مکمل کی جائے گی