مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ،چوہدری نثار کی عدم شرکت

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ،چوہدری نثار کی عدم شرکت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ انتخابات سے متعلق لائحہ عمل کی تیاری کیلئے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 132 اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی تاہم سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار شریک نہیں ہوئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، جس کے بعد انکی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، تاہم سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرکے واپس چلے گئے۔بعد ازاں چوہدری نثار کے حوالے سے صحافیوں کے سوال پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ آفتاب کا کہنا تھا چوہدری نثار قابل احترام انسان ہیں، وہ کبھی بھی اپنی جماعت نہیں چھوڑیں گے اور نا ہی علیحدہ ہوں گے، سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے بھی آئیں گے، چھوٹے موٹے اختلافات گھروں میں بھی ہوتے ہیں، اگران کے کوئی تحفظات یا اختلاقات ہیں تو انہیں مل جل کر حل کریں گے۔

نثار عدم شرکت

مزید : کراچی صفحہ اول