محکمہ برقیات آزادکشمیر کے فنی ملازمین کی احتجاج کی تیاریاں شروع

محکمہ برقیات آزادکشمیر کے فنی ملازمین کی احتجاج کی تیاریاں شروع

مظفرآباد(رپورٹ: میر بشارت حسین)محکمہ برقیات آزاد کشمیر کے فنی ملازمین سکیل بی ۔1تا سکیل بی۔16نے آزاد کشمیر بھر میں احتجاج کی تیاریاں ایک بار پھر شروع کر دیںآزاد کشمیر بھر کے ساڑھے 4ہزار ملازمین جن میں سے 2600فیلڈ ملازمین ہیں اور ان 26سو ملازمین میں سے صرف 16سو ملازمین بجلی بحالی اور ریونیو کی وصولی پر مامور ہیں 26سو فیلڈ ملازمین میں سے 11سو ملازمین جو کہ غائب ہیں۔ذرائع کے مطابق وہ مختلف جگہوں پر اعلی آفیسران اور انکے خاندانوں کی جی حضوری پر مامور کئے گئے ہیں ۔ستم ظریفی یہ ہے کہ وہ ملازمین بے چارے بے بس اور لاچار 8گھنٹے ڈیوٹی کی تنخواہ لیتے ہیں وہ بھی خزانہ سرکارسے،جبکہ آفیسران کے گھروں میں 16گھنٹے اضافی ڈیوٹی کی تنخواہ آفیسران اور انکے خاندان کے افراد کا جھوٹا اور بچا کچا کھچا کھانا ہے۔وزیر برقیات کی یقین دھانی اور وعدوں پر ان فنی ملازمین نے اپنے مسائل اور مطالبات حل کرنے کے لئے حکومت اور محکمہ کو 5مارچ کا وقت دیا تھا۔لیکن ذمہ دار ذرائع کے مطابق ابھی تک آفیسران کے گھروں میں ڈیوٹیاں دینے والے ملازمین کو واپس بھی نہیں لا سکے محکمہ برقیات کے 16سو ملازمین نے یہ واضح کیا ہے کہ برآمد ہونے والے ملازمین کو انکے 16گھنٹوں کی تنخواہ کے ساتھ محکمہ میں حاضر کیا جائے ۔بصورت دیگر ان آفیسران کے گھروں کے باہر پہلے مرحلے میں دھرنے دیں گے۔تاکہ ان غریب ملازمین کو 16گھنٹے جو پرائیوٹ ڈیوٹی پر مامور رہ چکے ہیں انکا معاوضہ دلایا جا سکے۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر