مظفرآباد،جنگلی حیات کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جائیگا

مظفرآباد،جنگلی حیات کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جائیگا

مظفرآباد( بیورورپورٹ)جنگلی حیات کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جائے گا ۔اس سلسلہ میں محکمہ وائلڈ لائف فشریز اور مچھیارہ نیشنل پارک کے زیر اہتمام پٹہکہ نصیر آباد میں شاندار تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس میں محکمہ وائلڈ لائف فشریز،مچھیارہ نیشنل پارک کے تینوں کلسٹر اور دیہی تحفظاتی کمیٹیوں کے عہدیداران ممبران،تحصیل انتظامیہ ، تاجر،صحافی اور وکلاء بھی شرکت کریں گے۔تقریب اور واک کے انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر