خاوند جان سے مارنیکی دھمکیاں دے رہا ہے،تھفظ دیا جائے صائمہ بی بی کی فریاد
مظفرآباد(بیورورپورٹ)پانچ بچوں کا باپ شاہد محمود گزشتہ ایک ماہ سے ہمیں بے یارومدگار چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے ،مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ورثا بھی ساتھ چھوڑ گئے ہیں طلاق دینے اور بچوں کی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے،چیف جسٹس سپریم کورٹ،چیف جسٹس ہائی کورٹ،آئی جی آزاد کشمیر،ایس پی مظفرآباد ،ڈپٹی کمشنر مظفرآبادمجھے اور میرے بچوں کو تحفظ فراہم کریں سفاک شوہر اور اس کے بھائیوں کی ستائی صائمہ بی بی اپنی فریاد لے کر سنٹرل پریس کلب پہنچ آئی صائمہ بی بی نے اپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ شاہد محمود سے شادی کو 12سال گزر گئے پانچ بچے ہیں اب وہ آئے روز مار پیٹ کررہا ہے اس کے بھائی بھی ساتھ ملے ہوئے ہیں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں بچوں کا خرچ چلانے میں بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے گزشتہ ایک ماہ سے میرا شوہر مجھے اور بچوں کو چھوڑ کر چلاگیا اعلیٰ احکام میرے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا نوٹس لیکر انصاف دلایا جائے ،سائلین ڈسک سنٹرل پریس کلب نے شاہد محمود سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان ایسا کوئی مسلہ نہیں بچوں کو میں ہر ماہ خرچہ دیتا ہوں میری بیوی میرے ساتھ نارواسلوک ہے جس کی بنیاد پر میں نے گھر چھوڑا ہوا ہے ۔