بھارت،اردن کے درمیان دہشتگردی سمیت 12معاہدوں پر دستخط

بھارت،اردن کے درمیان دہشتگردی سمیت 12معاہدوں پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی) بھارت اور اردن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ ، سائبرسیکیورٹی ، ٹریننگ، دفاعی پیداوار ، دفاعی شعبے میں وسیع تعاون سمیت 12معاہدوں پر دستخط کردیئے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق نئی دہلی اور اردن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ ، سائبرسیکیورٹی ، ٹریننگ، دفاعی پیداوار ، دفاعی شعبے میں وسیع تعاون سمیت 12معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔اس موقع پر وزیر خارجہ سشما سوراج ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور خارجہ سیکریٹری وجے گوکھلے موجو د تھے۔ بھارت نے اردن میں شام اور فلسطین کے پناہ گزینوں کی رسد و خوراک کیلئے اردن کو 50لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔وزیر خارجہ کے سیکریٹری ایس تری مورتی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہندوستان نے گزشتہ سال اردن کو 20لاکھ ڈالر کی امداد دی تھی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور اردن کے شاہ عبداللہ ثانی کے مابین میٹنگ میں اردن کو 50لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
معاہدوں پر دستخط