دشمن قوتیں پاکستان کوگھیرنے کی کوشش کررہی ہیں،عبدالرحمن مکی

دشمن قوتیں پاکستان کوگھیرنے کی کوشش کررہی ہیں،عبدالرحمن مکی

اسلام آباد( سٹاف رپورتر)جماعۃ الدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ بھارت امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان کے خلاف قانون سازی کروا کے اس ملک کو اپنی کالونی بنانا چاہتے ہیں۔ دشمن قوتیں چاروں طرف سے پاکستان کے گھیراؤ کی کوششیں کررہے ہیں۔دشمنان اسلام کا یہ گٹھ جوڑ ناصرف پاکستان بلکہ عالمی امن کیلئے خطرات کھڑے کر رہا ہے۔ جامع مسجد قبا ء آئی ایٹ مرکز میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوں نے جماعۃالدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کیخلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بیرونی قوتوں کی ڈکٹیشن پرفیصلے کرنے والوں کواللہ کی پکڑ سے ڈرنا چاہیے ۔حکمران امریکہ کو خوش کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ کو ناراض کررہے ہیں۔ بین الاقوامی قوتیں ایف اے ٹی ایف کے ذریعے پاکستان پر دباؤ ڈال کر فیصلے کروا رہے ہیں جبکہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمران ان کی ڈکٹیشن پر فیصلے کررہے ہیں۔تاریخ میں آج تک ایسی غلامی دیکھنے کو نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ چھپن سے زائد اسلامی ممالک بیرونی قوتوں کے غلام بن چکے ہیں۔افسوس ناک بات ہے کہ حکومتی ذمہ داران مریکہ کی غلامی میں رہنا اپنے لئے عزت سمجھتے ہیں۔ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ حکومت کی جانب سے جماعۃالدعوۃ اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے تعلیمی ادارے، ہسپتال اور ایمبولینسیں سرکاری قبضہ میں لینا بھارت و امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے ۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر