میاں برادران عوما کے دلوں پر راج کرتے ہیں،ذوالفقار دلہہ

میاں برادران عوما کے دلوں پر راج کرتے ہیں،ذوالفقار دلہہ

چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن کے راہنما رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا ن لیگ کا قائم مقام صدر منتخب ہونا اور میاں محمد نواز شریف کو ن لیگ کا تا حیات قائد مقرر ہونا اس بات کی زندہ دلیل ہے کہ میاں برادران کا عوام کے دلوں پر راج ہے ۔میں اور میرے حلقہ کے عوام لیگی کارکن اور عہدیداران انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔وہ دلہہ ہاؤس میں لیگی کارکنوں اور عہدیداروں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے مزید کہاکہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے وہ عوامی لیڈر ہے جو ملک کو مشکلات سے نجات دلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے مخالفین کے پاس الزام تراشیوں ،جھوٹے پراپگنڈوں،ناکام دھرنا سیاست،افرا تفریح پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں۔انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں دنیا دیکھے گی کہ پورے ملک میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔اور انشاء اللہ مرکز اور صوبوں میں ن لیگ ایک بار پر حکومت بنے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے۔حلقہ پی پی 23اور حلقہ پی پی 20کے ضمنی الیکشن میں عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جماعت کے لیے جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنے سے گریز نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں جو تعمیر و ترقی کے باب روشن ہوئے ہیں وہ میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف کے مرحون منت ہیں۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر