ہمیں اپنے حصے کامثبت کرداراداکرنا ہوگا،عبدالقدیراعوان

ہمیں اپنے حصے کامثبت کرداراداکرنا ہوگا،عبدالقدیراعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تنظیم الاخوان کے سربراہ امیر عبدالقدیر اعوان نے جمعہ کے روز بتایا کہ بحیثیت اُمت اور بحیثیت قوم ہمیں ایک مسلمان اور فرد کی حیثیت سے اپنی روش کو بدلنا ہوگا کہ ہم دوسروں پر انگلی اٹھانے کی بجائے اپنے حصے کا مثبت کردار ادا کریں اور اپنے اس عمل کو کسی سے تقابل کرنے کی بجائے اس کے اجر کی توقع رب کریم سے رکھیں۔وہ دارالعرفان منارہ میں ایک روحانی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم مسلمان اپنا رہن سہن ،وضع قطع کافروں جیسی اپنائے ہوئے ہیں اور اس وجہ سے دنیا میں ذلیل ہو رہے ہیں اگر کافر ممالک اسلامی اصولوں کو اپنا کر دنیاوی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں تو پھر ہم بحیثیت مسلمان خود ان کو اختیار کیوں نہیں کر رہے ۔جن کو اختیار کرنے سے ہم دینی و دنیاوی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔اس وقت مسلمانوں پر کافر طاقتیں ظلم کر رہی ہیں اس کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے کہ ہم نے ان راہوں کو چھوڑ دیا ہے جو اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ نے امت کو بتائی تھیں۔ ہمیں واپس لوٹنا ہو گا ان شاء اللہ مومن پھر وہ عزت و توقیر پائے گا جس کا وعدہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے کیا ہے ۔ یاد رہے حضرت مولانا امیر محمد اکرم اعوان رحمۃ اللہ علیہ کا وصال 7 دسمبر2017 کو ہوا ۔آپ وقت کے عظیم صوفی ،مفسر قرآن،مترجم قرآن ،شاعر ،ادیب اور بہت سے حوالے ہیں آپ کے تعارف کے آخری سانس تک اپنے مشن پر کار بند رہے ۔آپ کی حیات مبارکہ کے بہت سے پہلو ہیں جس کی مفصل تفصیل بشری اعجاز کی لکھی کتاب " راہ نورد شوق" میں ہے ۔آپ نے اپنی زندگی میں قرآن کریم کی تین تفاسیر لکھی ان میں اکرم التفاسیر کا آخری پارہ آپکے دنیا سے پردہ فرما جانے کے بعد پرنٹ ہوا اس حوالے سے اکرم التفاسیر کی تقریب رونمائی 4 مارچ 2018 بروز اتوار صبح 10:00 بجے دارالعرفان منارہ ضلع چکوال میں منعقد کی جا رہی ہے اس تقریب میں ملک کے طول و عرض کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی خواتین و حضرات تشریف لائیں گے ۔اس تقریب میں حضرت جی رحمۃ اللہ علیہ کے جاں نشین شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔احباب کو اس با برکت پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔