این فائیوپراجیکٹ ریاست کیلئے لائف لائن کی مانند ہے،راجہ رزاق

این فائیوپراجیکٹ ریاست کیلئے لائف لائن کی مانند ہے،راجہ رزاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات راجہ محمد رزاق خان نے کہا کہ MMMM-N5پراجیکٹ قومی اہمیت کا حامل ہونے کے باعث ریاست کے لیئے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس سے نہ صرف ریاست آزاد جموں وکشمیر کے جملہ اضلاع سی پیک کے ساتھ لِنک ہو جائیں گے بلکہ ریاست میں خوشحالی اور پائیدار ترقی کا نیا آغاز ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں MMMM-N5ایکسپریس وے پراجیکٹ کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئیکیا ۔ اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے نمائندگان اور پراجیکٹ کنسلٹنٹ نے پراجیکٹ کے خدوخال اور ڈیزائن پر تفصیلی بریفنگ دی۔پراجیکٹ کنسلٹنٹ نے پراجیکٹ کے ڈیزائن اور اس پراجیکٹ کی تعمیر سے قدرتی ماحول پر پڑنے والے ممکنہ اثرات اور ان کے سدباب کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے آفیسران بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات نے کہا کہ ریاست میں پائیدار ترقی جس میں ماحولیاتی منفی اثرات کو بہر صورت زائل کیا گیا ہو ‘ کو فروغ دیا جانالازم ہے تاکہ ترقی کے ساتھ ساتھ ریاست میں قدرتی ماحول کو بھی بچایا جا سکے ۔ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات نے اس موقع پر تحفظ ماحولیات ایجنسی کے آفیسران کو ہدایت کی کہ ماحولیاتی تجزیاتی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے مثبت پیش رفت کی جائے تاکہ اس قومی اہمیت کے منصوبہ پر ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے جلد از جلد کام کا آغازہو سکے۔انہوں نے کہا کہ قومی نوعیت کے منصوبہ جات میں اس بات کا خیال رکھا جانا چاہیے کہ قدرتی ماحول متاثر نہ ہو اور منصوبہ جات پر بھی اثر نہ پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی ماحول کا تحفظ نہ صرف حکومت بلکہ ہر فرد کا فرض ہے ، قدرتی ماحول کے تحفظ سے ہی موسمیاتی تغیرات سے بچا سکتا ہے ۔