قوموں کی ترقی کا راز اعلیٰ تعلیم کے حصول میں ہے ،سینیٹر عبدالقیوم
چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرمین دفاعی پیدوار سینٹ کمیٹی سنیٹرجنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی کا راز اعلیٰ تعلیم کے حصول میں ہے ، اس کااحساس سرسیداحمدخان نے 1857کی جنگ آزادی کی ناکامی کے بعد زیر عتاب مسلمان قوم کو دلایا تھا، اس سلسلے میں انہوں نے نہ صرف علی گڑھ کا مایہ ناز تعلیمی ادارے کی بنیاد رکھی بلکہ کئی رسائل بھی نکالے ہم نے آج بھی بدقسمتی سے چاروں صوبوں میں تعلیم کی طرف سے دھیان نہیں دیا جس کی ضرورت ہے ، ان خیالات کااظہارانہوں نے راولپنڈی پریس کلب میں منعقدہ ایئر فاؤنڈیشن سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سکول کے پرنسپل راشد ملک اور سینئر صحافی ناصرمیر نے بھی خطاب کیا، تقریب میں سینٹر جنرل (ر)عبدالقیوم نے پوزیشن ہولڈربچوں میں انعامات اور تعریفی اسناد دیں ، سنیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہاکہ پورے ملک میں یکساں تعلیم کے نظام تکنیکی اورانجینئرنگ کی تعلیم کے فروغ، اساتذہ کے تعلیم وتدریسی معیار کو بہتری اورپاکستان کے معروضی حالات اور ضرویات کے عین مطابق زراعت سمیت ان شعبوں میں نوجوان نسل کو تعلیم دینی چایئے جس کی پاکستان میں ریسریچ کیلئے انتہائی ضرورت ہے ، انہوں نے کہاکہ آج تقریبا 90لاکھ پاکستانی بیرونی ملک سارے براعظموں میں کام کررہے ہیں یہ تقریبا 90فیصد بھی کوئی خاص ہنر نہیں جانتے اگران کے پاس تعلیم اورتکنیکی صلاحتیں ہوں تو پاکستان کا بیرونی ریونیو کئی گنا بڑھ سکتا ہے۔