دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہولی کا تہوار انتہائی جوش وخروش کیساتھ منایا گیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہولی کا تہوار انتہائی جوش وخروش کیساتھ منایا ...

عمرکوٹ (این این آئی)دنیا بھر کی طرح ملک اور بالخصوص سندھ بھر میں ہولی کا تہوار انتہائی جوش وخروش کیساتھ منایا گیا ہولی کی مناسبت سے مندروں پر خصوصی چراغاں اور خصوصی پوجا پاٹ کی گی جس میں ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گی ہولی میں لوگوں نے ایک دوسرے پر رنگ پھنک کر اپنی خوشی ومحبت کا اظہار کیا عمرکوٹ سٹی میں مختلف مقامات پر ہولی کے بڑے فنکشن منعقد کیے گئے جس بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہولی کے تہوار کی خوشی میں ہندوں نے اپنے اڑوس پڑوس میں مٹھائیاں بانٹ کر اپنی خوشی میں دیگر مذاہب کے لوگوں کے اپنی خوشیوں میں شریک کیا تفصیلات کیمطابق دنیا بھر کی طرح سندھ بھر کے مختلف شہروں کراچی ،سکھر،نواب شاہ تھرپارکر ،عمرکوٹ ،سانگھڑ کپھرو،شہداپور ٹنڈہ الہ یار جیک آباد سمیت اندرون سندھ ہولی کا تہوار انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا عمرکوٹ سٹی کے مختلف مقامات راماپیر چوک،جیسا رام محلہ ،بجیر محلہ ، چندی رام محلہ، جٹیا محلہ اور لوہانہ کمیونٹی ہال سمیت مختلف گلی محلوں میں ہولی کی چھوٹی بڑی تقاریب منعقد ہوئی جس میں خصوصی طور پر گربہ ڈانس ،ڈانڈیاں کھیل ڈھول دھمال وغیرہ میں لوگوں نے خصوصی دلچسپی لی اور ایک دوسرے پر ہولی کے رنگ لگا کر خوشی محبت کا اظہار کیا گیا اس موقع پر مختلف اقلیتی سماجی سیاسی اور شہری رہنماں جن میں بنسی مالھی استاد ٹیکم داس کمار ٹلوانی سیٹھ پیشو پریم چند وغیرہ نیکہا کہ ہولی کا تہوار محبت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے ہولی کا تہوار حق وسچ اور باطل کے درمیان ایک معرکہ تھا جس میں حق وسچ کی فتح ہوئی ہولی کی خوشی میں عمرکوٹ ،تھرپارکر سمیت سندھ بھر خصوصی طور پر مندروں میں پوجا پاٹ کی گئی اور ملک کی سلامتی بقا کیلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر