علم کی روشنی پھیلانے میں اساتذہ کو تمام توانائیاں صرف کرنا ہوں گی، ذوالفقار احمد کھٹانہ

علم کی روشنی پھیلانے میں اساتذہ کو تمام توانائیاں صرف کرنا ہوں گی، ذوالفقار ...

جہلم(نامہ نگار)علم کی روشنی پھیلانے میں اساتذہ کو اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنا ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول گھرمالہ ذوالفقار احمد کھٹانہ نے اپنے سکول کے سالانہ رزلٹ کے موقع پر اساتذہ اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پڑھائی میں کمزور طلبا مایوس بالکل نہ ہوں بلکہ مزید محنت کرکے اگلے سال پوزیشن لیں۔ذوالفقار احمد کھٹانہ نے اس موقع پر اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ ایک نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ طلبا میں علم کی روشنی پھیلائیں۔اختتام پرہیڈ ماسٹر کے علاوہ ٹیچر چودھری افضال محمود گجر سمیت تمام سکول اساتذہ نے پوزیشن ہولڈر طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر