کراچی ، کچرا پھینکنے والے کے ایم سی ڈرائیور سمیت 9ملزمان گرفتار

کراچی ، کچرا پھینکنے والے کے ایم سی ڈرائیور سمیت 9ملزمان گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) شہر قائد میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کچرا پھنکنے والے کے ایم سی کے ڈرائیور سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا برآمدہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شریف آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل ندیم،گٹکا فروش ایاز اور منان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا، گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کے دوران کچرا پھینکنے والے کے ایم سی کے ڈرائیور محمد شاہد، محمد اور عزیز کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا،کورنگی پولیس نے لنک روڈ کے قریب دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے زخمی ڈکیت کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ملزم کے قبضے سے اسلحہ لوٹا گیا سامان برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور نقد رقم برآمد کرلی ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ناظم آباد پولیس نے منشیات فروش اختر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی ادہر گلشن معمار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ڈکیت اقبال اور ریحان نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ لوٹا گیا سامان اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی تھی ملزمان کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا جبکہ ملزمان کے دو فرار ساتھیوں کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر