ایل او سی پرا اشتعال انگیزی،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،احتجاج ریکارڈ کرایا

ایل او سی پرا اشتعال انگیزی،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ ...

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کیخلاف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کی کرتے ہوئے کہا بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ جمعہ کو ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اوریکم مارچ کو ایل او سی کے بھمبر سماہنی سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جا نب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا بھارتی بلا اشتعال فا ئر نگ سے نہالہ گاؤں کا شہری ظفراقبال شہید، اہلیہ اوربچہ زخمی ہوئے جبکہ رواں سال بھارتی فائرنگ سے 20شہری شہید اور71زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر