سرگودہاضمنی الیکشن ،1500سے زائد پولیس اہلکارسیکورٹی فرائض انجام دینگے

سرگودہاضمنی الیکشن ،1500سے زائد پولیس اہلکارسیکورٹی فرائض انجام دینگے

سرگودھا(بیورو رپورٹ) ضمنی الیکشن پی پی 30کے سلسلہ میں سیکورٹی پلان جاری ۔ اوورآل نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن بلال افتخار کریں گے ۔ضمنی الیکشن پی پی 30کے سلسلہ میں ڈی پی او سرگودہا محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق حلقہ پی پی30سرگودہا میں کل 137پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے کیٹگری اے میں15، بی میں4جبکہ 118سی کیٹگری کے پولنگ اسٹیشن ہیں ۔ تمام سیکورٹی انتظامات کی اوورآل نگرانی ایس پی انوسٹی گیشن بلال افتخار کریں گے جبکہ تین ڈی ایس پیز، چار ایس ایچ اوزکے علاوہ 1500سے زائد پولیس اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے اورتمام پولیس افسران وملازمان مورخہ03.03.18کو اپنے اپنے ڈیوٹی پوائنٹ پر موجود ہونگے۔ ڈی پی او سرگودہا محمد سہیل چوہدری نے افسران وملازمان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ مکمل انتخابی عمل کو پرامن بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش اور وسائل بروئے کار لائے جائیں ، امن وعامہ کو کنٹرول میں رکھا جائے اور بالخصوص ہر افسر اور پولیس ملازم کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملک دشمن عناصر پر کڑی نظررکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی تخریب کاری سے بچا جا سکے جبکہ ہر پولنگ اسٹیشن پر پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ ورٹرز اپنے رائے کا حق آزادانہ ماحول میں استعمال کرسکیں ۔

سیکیورٹی پلان

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر