چین نے پاکستان کیساتھ سرحدی معاملات انتہائی حساس، کسی بھی وقت جنگ ہو سکتی ہے: بھارت

چین نے پاکستان کیساتھ سرحدی معاملات انتہائی حساس، کسی بھی وقت جنگ ہو سکتی ہے: ...

سری نگر(آن لائن)پاکستان اور چین کیساتھ سرحدی کشیدگی میں تیزی آنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بھارتی امور دفاع کے وزیر مملکت سبھاش مرے نے خبردار کیا ہے کہ یہ تنازع کافی حساس ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا شدید خطرہ ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی کو چیلنج سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دیکر بھارت کیلئے کئی چیلنجز پیدا کر دیئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سبھاش مرے نے کہا کہ چین کیساتھ بھارت کے تعلقات اچھے نہیں ہیں اور سرحدی معاملات انتہائی حساس ہیں وہ کسی بھی وقت جنگ میں بدل سکتے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ بیجنگ کا موجودہ سٹینڈ انتہائی جارحانہ ہے اور اگر بھارت سرحد پر نرم موقف اختیار نہیں کرے گا تو چین کی طرف سے بھرپور جارحیت ہو گی۔

مزید : کراچی صفحہ اول