اے این ایف کی کارروائی ،19 کلو حشیش برآمد،ملزم گرفتار

اے این ایف کی کارروائی ،19 کلو حشیش برآمد،ملزم گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی کے علاقے کھارادر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار 19کلوگرام سے زائد حشیش برآمد کرلی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کھارادر کے علاقے مچھی میانی مارکیٹ نزد رونق الاسلام اسکول کے قریب کارروائی کے دوران 19کلو گرام زائد حشیش برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتا رکرلیا گیا ۔واقعہ کا مقدمہ اینٹی نارکوٹکس فورس پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر