چائنہ کٹنگ کیس ،ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ کیس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں واٹربورڈ کی زمین پر چائنا کٹنگ اور غیرقانونی طریقے سے فورخت کرنے سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے احسن عرف چنوں ماموں کی ایما پر گلستان جوہر میں پلاٹس کی چائنا کٹنگ کی، چائنا کٹنگ کے ڈی اے کے افسران بھی ملوث تھے، عدالت کا کہنا تھا کہ بتایا جائے ان پلاٹوں کی مد میں قومی خزانے کو کتنا نقصان ہوا، عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر کو ریفرنس سے متعلق تمام دستاویزات بھی پیش کرنے کا حکم دیا، جبکہ عدالت میں تینوں ملزمان کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، واصع رہے کی چنوں ماموں کے فرنٹ مین فیصل مسرور صدیقی اور دیگر کے خلاف بھی نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔