ناصر عباس کی درخواست ضمانت کی سماعت 9مارچ تک ملتوی

ناصر عباس کی درخواست ضمانت کی سماعت 9مارچ تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کی درخواست ضمانت کی سماعت 9مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔ملزم سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس نے مقدمے میں ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔ملزم کے وکیل علالت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے جس کے باعث درخواست ضمانت کی سماعت 9مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔نیب کے مطابق ملزم ناصر عباس اور دیگر نے رپائشی پلاٹس کر کمرشل پلاٹس میں تبدیل کیا۔ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر ہے۔ملزمان نے قومی خزانے کو 385 ملین روپے کا نقصان پہنچایا ۔