سینیٹ الیکشن ، 52 نشستوں کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں پولنگ کا وقت ختم ، گنتی شروع

سینیٹ الیکشن ، 52 نشستوں کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں ...
سینیٹ الیکشن ، 52 نشستوں کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں پولنگ کا وقت ختم ، گنتی شروع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کی 52 نشستوں کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیاجس کے بعد گنتی شروع کردی گئی، پولنگ صبح نو بجے سے  4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، سینیٹ کی 52 نشستوں پر 131 امیدوار مد مقابل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی 52 نشستوں پر الیکشن کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کو پولنگ سٹیشنز میں تبدیل کیا گیا جہاں ارکان اسمبلی نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ قومی اسمبلی میں فاٹا اور اسلام آباد کیلئے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے۔ قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کاسٹ کیا جبکہ پنجاب اسمبلی میں وزیر قانون رانا ثنااللہ خان اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں پہلا ووٹ ضیااللہ آفریدی نے کاسٹ کیا۔

سینیٹ کی 52 نشستوں پر 131 امیدوارمدمقابل ہیں، پنجاب کی 12نشستوں پر 20اورسندھ کی 12نشستوں پر 33 امیدوار مد مقابل ہیں۔ خیبرپختونخواکی 11 نشستوں کیلئے 26 ، بلوچستان کی 11 نشستوں کیلئے 23 اور فاٹاکی 4 نشستوں کیلئے 24 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /بلوچستان /کوئٹہ /پنجاب /لاہور /خیبرپختون خواہ /پشاور /Breaking News /اہم خبریں