ن لیگ نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جسے ہارس ٹریڈنگ قرار دیا جاسکے: رانا ثنااللہ

ن لیگ نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جسے ہارس ٹریڈنگ قرار دیا جاسکے: رانا ثنااللہ
ن لیگ نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جسے ہارس ٹریڈنگ قرار دیا جاسکے: رانا ثنااللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سینیٹ الیکشن میں ایسا کوئی کام نہیں کیا جسے ہارس ٹریڈنگ قرار دیا جاسکے، پنجاب سے تمام نشستیں مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان کا کہناتھا کہ ارکان اسمبلی اس طریقے سے ووٹ کاسٹ کریں گے کہ 11 سیٹیں پہلی ترجیح میں جبکہ بارہویں سیٹ دوسری ترجیح میں ن لیگ کو ملے ، ’ہم نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جسے ہارس ٹریڈنگ کے زمرے میں لایا جاسکے، پنجاب سے تمام سیٹوں سے مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں کامیاب ہوگی‘۔
رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں سے ان کی پارٹی کا نام چھینا گیا ہے لیکن آزاد امیدوار ن لیگ کے ضابطہ اخلاق پر عمل کریں گے ۔ ’نواز شریف سے وابستگی خوشبو کی طرح ہمارے جسموں میں رچ بس چکی ہے ، وہ کسی آمر کی آمریت سے ختم ہوئی اور نہ ہی کسی فیصلے سے ختم ہوسکتی ہے‘۔