پی ٹی آئی نے رانا ثنااللہ سے ووٹ مانگ لیا

پی ٹی آئی نے رانا ثنااللہ سے ووٹ مانگ لیا
پی ٹی آئی نے رانا ثنااللہ سے ووٹ مانگ لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے لیکن پولنگ شروع ہونے سے پہلے اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب پی ٹی آئی نے رانا ثنااللہ سے اپنے امیدوار کیلئے ان کا ووٹ مانگ لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان جب سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ ڈالنے آئے تو پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں میں پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض سے ان کی ملاقات ہوگئی۔ راجہ ریاض نے راناثنااللہ کوگلے لگایا اور ان سے پی ٹی آئی کے امیدوار کیلئے ووٹ مانگ لیا تاہم رانا ثنااللہ مسکرا کراور ان کا حال چال پوچھ کرچلے گئے۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کے دوران پنجاب اسمبلی سے سب سے پہلا ووٹ رانا ثنااللہ نے کاسٹ کیا ۔ ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان کا کہناتھا کہ ارکان اسمبلی اس طریقے سے ووٹ کاسٹ کریں گے کہ 11 سیٹیں پہلی ترجیح میں جبکہ بارہویں سیٹ دوسری ترجیح میں ن لیگ کو ملے ، ’ہم نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جسے ہارس ٹریڈنگ کے زمرے میں لایا جاسکے، پنجاب سے تمام سیٹوں سے مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں کامیاب ہوگی‘۔

مزید : اہم خبریں /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور