نواز شریف کے ساتھ کھڑے نہ ہونے والے کو ریاست میں جگہ نہیں ملے گی : مریم اورنگزیب

نواز شریف کے ساتھ کھڑے نہ ہونے والے کو ریاست میں جگہ نہیں ملے گی : مریم ...
نواز شریف کے ساتھ کھڑے نہ ہونے والے کو ریاست میں جگہ نہیں ملے گی : مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کالیڈراپنے ارکان کوبکاؤمال کہہ رہاہے، نواز شریف کے ساتھ کھڑے نہ ہونے والے کو ریاست میں جگہ نہیں ملے گی ،پاکستان میں جو بھی الیکشن ہوگا اس میں نواز شریف ہی جیتیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں، نوازشریف جہاں بھی جاتے ہیں لوگوں کا سمندرامڈ آتا ہے، جولوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ کبھی پارٹی کا حصہ تھے ہی نہیں ، نواز شریف کے ساتھ کھڑے نہ ہونے والے کو ریاست میں جگہ نہیں ملے گی ، پاکستان میں جو بھی الیکشن ہوگا اس میں نواز شریف ہی جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کالیڈراپنے ارکان کوبکاؤمال کہہ رہاہے کل عمران خان نے اپنے ہی رکن پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایک اقامے پر منتخب وزیر اعظم کو نکال دینا کسی ملک کی تاریخ میں نہیں ہوا، 2سال گزرنے کے باوجودایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور جے آئی ٹی کے صندوقوں میں سے بھی کچھ نہیں نکلا ، تمام فیصلے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی بناپرآرہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد