سینیٹ الیکشن ،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا حکومت پر دھاندلی کا الزام

سینیٹ الیکشن ،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا حکومت پر دھاندلی کا الزام
سینیٹ الیکشن ،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا حکومت پر دھاندلی کا الزام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹ الیکشن کے دوران پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے حکومت پر دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔

پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران مبینہ دھاندلی پر اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ برپا کردیا، اپوزیشن ارکان نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومتی ایم پی ایز دوسروں کی پرچیاں ڈال رہے ہیں۔ جو بھی ایم پی اے ووٹ ڈالنے آتا ہے وہ اپنی پرچی نہیں ڈالتا بلکہ باہر لے جا کر سب کو دکھاتا ہے اور پھر اس کے بعد ووٹ ڈالنے والا ایم پی اے پہلے والے کی پرچی ڈالتا ہے ۔اپوزیشن ارکان نے مطالبہ کیا کہ پولنگ روک کر بیلٹ باکسز چیک کیے جائیں اور بیلٹ پیپر باہر لے جانے پر پابندی عائد کی جائے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور