سرگودھا کے حلقہ پی پی 30 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا، آج تین بٹالین رینجرز فلیگ مارچ کرے گی

سرگودھا کے حلقہ پی پی 30 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا، آج تین بٹالین رینجرز فلیگ ...
سرگودھا کے حلقہ پی پی 30 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا، آج تین بٹالین رینجرز فلیگ مارچ کرے گی

  

سرگودھا(این این آئی) سرگودھا کے حلقہ پی پی 30 کے ضمنی الیکشن 4 مارچ کوامن وامان کو برقرار رکھنے کے پلان کے تحت آج3 مارچ کو تین بٹالین رینجر فلیگ مارچ کرے گی.اس ضمنی الیکشن کے لئے 137 پولنگ اسٹیشن اور 417 پولنگ بوتھ قائم کر دیئے گئے جبکہ 19 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دے کر سی سی ٹی کیمرے اور واک تھرو گیٹیس لگائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حلقہ میں دفعہ 144 لگا دی گئی ہے جبکہ الیکشن پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی پلان کے تحت عملہ کو تعینات کر دیا ہیاس حلقہ میں 98 ہزار 145 مرد اور 75 ہزار 774 خواتین پر مشتمل ایک لاکھ 73 ہزار 919 ووٹران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لئے 137 پولنگ اسٹیشن اور 417 پولنگ بوتھ میں 31 مردانہ 31 زنانہ اور 75 مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کئے گے ہیں ان میں 19 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دے کر فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گے۔اس حلقہ سے چار امیدواران یاسر ظفر سندھد،راو ساجد محمود،عاصم اقبال،راو وقاص احمد ہیں۔

یہ نشست مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے طاہر اقبال سندھو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جہاں کل 4 مارچ کو پولنگ ہو گی۔الیکشن کمشن کے پولنگ اور پولیس سکیورٹی پلان کے تحت پولنگ عملہ میں 137پرائزئیڈنگ آفیسر،417اسٹینٹ پرائزئیڈنگ آفیسر، کے علاوہ 834پولنگ آفیسر،اور دیگر عملہ جبکہ پولیس ڈیوٹی میں 5 ڈی ایس پی ،60 انسپکٹر،150 ماتحت کے علاوہ 1 ہزار سے زائد پولیس کانسٹیبل تعینات کئے گی ہیں۔اس حلقہ سے مرحوم ایم پی اے خاندان سے اس کے کزن یاسر ظفر سندھو مسلم لیگ ن اور جمعیت علماء4 اسلام کے حمائت حاصل ہی جن کو نواز شریف کی پارٹی صدارت ختم ہونے پر پارٹی نشان ہٹا کر پک اپ کا نشان دیا گیاجبکہ تحریک انصاف کے راو ساجد محمود اور آزاد امیرواروں میں راو وقاص احمد ،عاصم اقبال بھی ہیں۔ جن می یاسر ظفر سندھو اور راو ساجد محمود کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا