چوہدری نثار نے سینیٹ الیکشن میں لیگی امید وار کو ووٹ ڈالنے کی یقین دہانی کروادی

چوہدری نثار نے سینیٹ الیکشن میں لیگی امید وار کو ووٹ ڈالنے کی یقین دہانی ...
چوہدری نثار نے سینیٹ الیکشن میں لیگی امید وار کو ووٹ ڈالنے کی یقین دہانی کروادی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار کے درمیان پارلیمنٹ کی راہداری میں ملاقات ہوئی، جس دوران سابق وزیر داخلہ نے پارٹی امیدوار کو ہی ووٹ دینے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق اس مختصر ملاقات میں چوہدری نثار نے وزیراعظم کے ساتھ انتہائی گرم جوشی کے ساتھ ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کی خیریت بھی دریافت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے استفسار کیا کہ آپ کے بارے میں کچھ باتیں سننے کو مل رہی ہیں جس کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ میرے علم میں نہیں، میں نے تو ابھی کچھ نہیں کہا۔ وزیراعظم نے سابق وزیر داخلہ سے پوچھا کہ وہ سینیٹ انتخابات میں آرہے ہیں جس پر انہوں نے مثبت جواب دیا۔

چوہدری نثار نے وزیراعظم کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی اور سپیکر چیمبر میں کچھ وقت گزار کر واپس چلے گئے۔ اخبار کے مطابق خواجہ سعد رفیق چوہدری نثار کے ساتھ رہے اور ہاتھ بھی تھامے رکھا تھا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /اسلام آباد