پیسوں کی ریل پیل متحدہ کے ایم پی ایزپراثراندازنہیں ہوگی، بہادر آباد کے ساتھ تنظیمی مسئلہ رہ گیا : ڈاکٹر فاروق ستار

پیسوں کی ریل پیل متحدہ کے ایم پی ایزپراثراندازنہیں ہوگی، بہادر آباد کے ساتھ ...
پیسوں کی ریل پیل متحدہ کے ایم پی ایزپراثراندازنہیں ہوگی، بہادر آباد کے ساتھ تنظیمی مسئلہ رہ گیا : ڈاکٹر فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انتخابات میں پیسوں کی ریل پیل متحدہ کے ایم پی ایزپراثراندازنہیں ہوگی، بہادر آباد کے ساتھ اب تنظیمی مسئلہ رہ گیا ہے وہ بھی حل کرلیں گے۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک میں وڈیروں اورجاگیرداروں کی سیاست ہے ، انتخابات میں پیسوں کی ریل پیل ہے لیکن پیسوں کی یہ ریل پیل متحدہ کے ایم پی ایزپراثراندازنہیں ہوگی، آج ارکان اسمبلی کی آزمائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم میں ایک تنظیمی بحران اوراختلاف تھا لیکن اختلاف کے باوجود ہمارے آپس میں رابطے رہے، پارٹی میں جہاں بھی اختلاف تھااس کوحل کرلیاہے بہادرآباد کے ساتھ اب تنظیمی مسئلہ ہے وہ بھی حل کرلیں گے، کل ہم نے طے کیاکہ ووٹ بینک کومایوس نہیں کریں گے۔