پریانکا چوپڑا کے کتے کے بھی 54 ہزار افراد مداح بن گئے

پریانکا چوپڑا کے کتے کے بھی 54 ہزار افراد مداح بن گئے
پریانکا چوپڑا کے کتے کے بھی 54 ہزار افراد مداح بن گئے

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جس کے انسٹاگرام پر 2 کروڑ سے زائد فالورز ہیں، وہ نہ صرف بھارت بلکہ امریکا تک مشہور ہیں۔پریانکا چوپڑا نہ صرف اپنے فیشن و لباس بلکہ اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں۔ساتھ ہی پگی چوپس کا شمار دنیا کے ایسے اداکاروں میں بھی ہوتا ہے، جن کے جانوروں کے بھی دنیا بھر میں ہزاروں مداح ہوتے ہیں۔جی ہاں، بہت ہی کم لوگوں کو پتہ ہوگا کہ پریانکا چوپڑا کا ایک کتا جس کا نام ڈیانا ہے، اس کے بھی دنیا بھر میں 54 ہزار سے زائد مداح موجود ہیں۔

اداکارہ نے اپنے پیارے اور پسندیدہ کتے کے نام سے انسٹاگرام پر پیج بنا رکھا ہے، جس پر وہ نہ صرف ڈیانا کی تصویریں شیئر کرتی ہیں، بلکہ متعدد تصویروں میں وہ اپنے کتے سے کھیلتی ہوئی بھی نظر آتی ہیں۔اداکارہ نے اپنے کتے کے انسٹاگرام پیج کو ڈائریز آف ڈیانا کا نام دیا ہے۔پریانکا چوپڑا رواں ماہ مارچ میں بھارتی فیشن میگزین ایلے کے سرورق کی زینت بنی ہیں، اور حیرانگی کی بات یہ ہے کہ سرورق پر ان کے ساتھ اپنا پیارا کتا بھی ہے۔

ایلے انڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا نے فیشن میگزین کے لیے امریکی شہر نیو یارک میں فوٹو شوٹ کروایا، جہاں ان کے ساتھ ان کا کتا ڈیانا بھی موجود تھا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : تفریح