لیگی ایم این اے نثار جٹ عمران کے قافلے میں شامل، خسرو بختیار، طاہر چیمہ، رانا قاسم، رضا ہراج، رانا عمر نذیر کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان

لیگی ایم این اے نثار جٹ عمران کے قافلے میں شامل، خسرو بختیار، طاہر چیمہ، رانا ...
لیگی ایم این اے نثار جٹ عمران کے قافلے میں شامل، خسرو بختیار، طاہر چیمہ، رانا قاسم، رضا ہراج، رانا عمر نذیر کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)فیصل آباد سے حکومتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ عمران خان کے قافلے میں شامل ہوگئے ۔ انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات میں ن لیگ چھوڑنے اور تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ ملاقات میں سینئر مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین بھی موجود تھے۔

عمران خان نے ڈاکٹر نثار جٹ اور ان کے ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل ثابت کرے گا کہ ڈاکٹر نثار جٹ کا مافیا سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ درست ہے۔ ڈاکٹر نثار جٹ مافیا کے خلاف ایک جدوجہد کا حصہ بنے ہیں۔ قاتل، قبضہ مافیا اور منی لانڈرنگ کرنے والوں نے سیاست پر قبضہ جما رکھا ہے۔عوام کے نام پر ذاتی مفادات سمیٹنے کی بدترین رسم پروان چڑھائی جا رہی ہے۔قوم تبدیلی کیلئے اور ہم عوام میں جانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ عوام میں جانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ضلع کی سطح تک جاﺅں گا اور عوام کو تبدیلی کیلئے تیار کروں گا۔ اگلے مہینے مینار پاکستان پر جلسے سے ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کرینگے۔

ڈاکٹر نثار جٹ نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا اور ملاقات کرنے اور پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا۔ ن لیگ کے مزید ارکان اسمبلی پارٹی سے اڑان بھرنے کو تیار، مختلف اضلاع سے آئندہ ہفتے لیگی ارکان اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ سے رانا عمر نذیر، خانیوال سے رضا حیات سے معاملات طے پاگئے۔ رحیم یار خان سے خسرو بختیار اور ملتان سے رانا قاسم بھی ن لیگ چھوڑنے کو تیار ہیں۔ بہاولنگر سے طاہر بشیر چیمہ بھی تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے۔ طاہر چیمہ ق لیگ کے سیکرٹری جنرل طارق چیمہ کے بھائی ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے افغان صدر کی جانب سے طالبان سے بات چیت کے آغا زکے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحارب فریقین کے مابین بات چیت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، پرامن افغانستان، پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے، قیام امن کے حصول کیلئے ہر سطح کی کوشش کی جانی چاہیے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جمعہ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان میں افغان سفیر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ اس دوران عمران خان نے افغان صدر کی جانب سے طالبات سے بات چیت کے آغاز کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور افغان سفیر کے ذریعے افغان صدر کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ صدر اشرف غنی کے فیصلے کی تائید پر افغان سفیر کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا گیا اور کہا کہ افغان ح کومت چیئرمین تحریک انصاف کے جذبہ خیر سگالی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔