’’ اب اگر کسی افسر نے احتجاج کیا تو ۔۔۔ ‘‘چیف جسٹس نے احد چیمہ کے ساتھی بیوروکریٹس پر بجلیاں گرادیں

’’ اب اگر کسی افسر نے احتجاج کیا تو ۔۔۔ ‘‘چیف جسٹس نے احد چیمہ کے ساتھی ...
’’ اب اگر کسی افسر نے احتجاج کیا تو ۔۔۔ ‘‘چیف جسٹس نے احد چیمہ کے ساتھی بیوروکریٹس پر بجلیاں گرادیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سرکاری افسران کو احد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج سے روک دیا۔ اپنے ریمارکس میں انہوں نے کہا کہ کوئی افسر احتجاج نہیں کرے گا، جس نے استعفیٰ دینا ہے دے دے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایل ڈی اے سٹی از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے تمام بیوروکریٹس کو احد چیمہ کے معاملے پر احتجاج سے روک دیا اور اپنے ریمارکس میں کہا کہ کوئی افسر احتجاج نہیں کرے گا، جس نے استعفیٰ دینا ہے دے دے۔جسے بلایا جائے وہ مکمل تعاون کرے اور نیب کو کوئی بھی ہراساں نہیں کرے گا۔

احد چیمہ کی مشکلات میں اضافہ، نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دے دی

چیف جسٹس نے پنجاب اسمبلی سے احد چیمہ کے حق میں قرارداد منظور ہونے کے معاملے پر کہا اسمبلی میں احد چیمہ کے حق میں قرارداد کیسے آگئی؟ ایسے تو قرار داد آجائے گی کہ سپریم کورٹ نہیں بلاسکتی، اپنے سیاسی باسز کو کہہ دیں کہ پھر سپریم کورٹ کے خلاف بھی قرار داد منظور کرلیں۔

چیف جسٹس نے احد چیمہ کے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ پیراگون ہاو¿سنگ سوسائٹی کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور