تعلیمی اداروں میں سگریٹ ،پان،گٹکا ،اور دیگر ممنوعہ اشیاء کے استعمال پر پابندی عائد

تعلیمی اداروں میں سگریٹ ،پان،گٹکا ،اور دیگر ممنوعہ اشیاء کے استعمال پر ...
 تعلیمی اداروں میں سگریٹ ،پان،گٹکا ،اور دیگر ممنوعہ اشیاء کے استعمال پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (ریحان ہاشمی )حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سگریٹ ،پان،گٹکا ،اور دیگر ممنوعہ اشیاء کے استعمال پر پابندی لگانے کا آڈر حکم جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے سیکشن آفسیر (جنرل) نے اپنے دستخط سے ایک آڈر جاری کیا ہے کہ سندھ بھر کے تمام کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے پان ،گٹکا ،اور دیگر ممنوعہ اشیاء کے استعمال پر مکمل پابندی ہے اور اس آڈر کے ذریعے ڈائریکٹر جنرل کالجزآل سندھ ،ریجنل ڈائریکٹر کالجز آل سندھ ،سمیت دیگر تمام تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ایریاز میں تعلیمی اداروں میں پان،گٹکا ،اور دیگر ممنوعہ اشیاء کے استعمال کے آڈر پر مکمل عمل کرائے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد پاکستان بھر میں پان گٹکا ،اور دیگر نشہ آور اشیاء اور تمباکو پان مین پڑی وغیرہ میں مبتلا ہے اسی وجہ سے حکومت نے مستقبل کے معماروں کو ان اشیاء کے استعمال سے روکنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے ۔