لاہور قلندر نے شکست کے بعد بھی لاہوریوں سمیت پاکستان کی عوام کو تحفہ دے دیا

لاہور قلندر نے شکست کے بعد بھی لاہوریوں سمیت پاکستان کی عوام کو تحفہ دے دیا
لاہور قلندر نے شکست کے بعد بھی لاہوریوں سمیت پاکستان کی عوام کو تحفہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں لاہورقلندر کو مسلسل شکست کا سامنا ہے لیکن اس ٹیم سے ایساابھرتا ہوا ستارہ سامنے آیا ہے جس نے لاہوریوں کے دل جیت لیے ۔گزشتہ روزلاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے آغا سلمان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 48 رنز بنائے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے آغا سلمان نے اپولو کرکٹ کلب سے کرکٹ کھیلنی شروع کی اور 2013 میں اپنا ڈیبیو کیا۔
نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے آغا سلمان کا کہنا تھا کہ انہیں کافی افسوس ہے کہ ان کی ٹیم اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی، اگر آوٹ نہ ہوتا تو امید تھی کہ ہم میچ جیت جاتے'۔ انہوں نے کہا کہ جب ٹیم پہلا میچ ہاری تو انہیں دو راتوں تک نیند نہیں آسکی تھی، ممکن ہے کہ آج بھی انہیں نیند نہ آئے۔آغا سلمان نے امید کا اظہار کیا کہ وہ پر امید ہیں کہ مستقبل میں وہ مزید اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور ان کی ٹیم میچز جیتے گی۔سلمان آغا نے مزید کہا کہ برینڈین مکیلم ایک بڑے کھلاڑی ہیں، ان کے ساتھ رہ کر ان سے جو کچھ بھی سیکھتا ہوں اس کو میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا، لیکن میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ مجھے اتنے بڑے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے اور سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -