پلاٹ دینے کا جھانسہ دیکر خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

پلاٹ دینے کا جھانسہ دیکر خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا
پلاٹ دینے کا جھانسہ دیکر خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) پلاٹ دینے کا جھانسہ دے کر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر نے خاتون کو بے آبر وکردیا۔

بتایاگیا ہے کہ چونکی نمبر 5ننکانہ صاحب کی رہائشی خاتو (ر) چند روز قبل متروکہ وقف املاک بورڈ ننکانہ آفس گئی تو اس کی ملاقات ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ غلام سرور سے ہوئی جس نے خاتون کو محکمہ کا پانچ مرلے کا پلاٹ دینے کا جھانسہ دے کر بابانولکھ ہزاری دربار شاہکوٹ سلام کرنے کی غرض سے کچہری پھاٹک ننکانہ بلایا اور اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے اسے سرکاری گاڑی میں بٹھا کر شاہکوٹ لے گئے اور بابا نولکھ ہزاری دربار کے قریب سلمیٰ بی بی نامی خاتون کے گھر غلام سرور نے (ر) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس تھانہ سٹی شاہکوٹ نے ایڈمنسٹریٹر غلام سرور اور دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اس حوالے سے غلام سرور سے رابطہ نہ ہوسکا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں