نویں کے طالبعلم کی ڈکیتی،مزاحمت پر شو روم کا مالک،ملازم قتل کر دیا

نویں کے طالبعلم کی ڈکیتی،مزاحمت پر شو روم کا مالک،ملازم قتل کر دیا
نویں کے طالبعلم کی ڈکیتی،مزاحمت پر شو روم کا مالک،ملازم قتل کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار سلمان خان کی ایکشن فلموں سے متاثر 16 سالہ لڑکے نے ڈکیتی مزاحمت پر2افراد کی جان لے لی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق بھارتی فلموں میں اداکار سلمان خان کے ایکشن سے متاثر نویں جماعت کے طالبعلم16سالہ عبداللہ نے لیاقت آباد پیکو روڈ پرفوم کے شوروم میں فائرنگ کرکے شوروم مالک60سالہ بشیر اور ملازم30سالہ ساجد کوقتل کردیا جبکہ ملزم کی فائرنگ سے شوروم کے مالک کا بیٹا تنویر شدید زخمی ہوگیا جس کی جنرل ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس  کے مطابق ملزم عبداللہ لوٹ مار کی غرض سے آیا تاہم شوروم کے مالک کی مزاحمت پر واردات میں کامیاب نہ ہوسکا۔

ملزم نے فرار ہوتے ہوئے کیش کاﺅنٹر سے رقم نکالنے کی کوشش کی لیکن مالک نے اسے روک دیا۔جس پر ملزم نے فائرنگ کر کے شوروم کے مالک بشیر کو موقع پر قتل کردیا جبکہ ملازم ساجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ملزم کی فائرنگ سے بشیر کا بیٹاتنویر شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تھوڑی دیر میں قاتل کو گرفتار کر لیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

گرفتاری کے بعد ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنی والدہ کے 10 ہزار روپے چرائے تھے اور والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے بچنے کیلئے اپنے دوست عمر کے کہنے پر واردات کی جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی اسے دوست عمر نے ہی دیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور