بلوچستان کے وزیرمال منظور کاکڑ نااہل قرار

بلوچستان کے وزیرمال منظور کاکڑ نااہل قرار
بلوچستان کے وزیرمال منظور کاکڑ نااہل قرار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ،اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منحرف رکن بلوچستان اسمبلی منظور احمد کاکڑ کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقہ پی بی 6 کوئٹہ 6 کی سیٹ کو خالی قرار دے دیا۔

منظور احمد کاکڑ نے وزیراعلیٰ میر قدوس بزنجو کے انتخاب میں پارٹی امیدوار کے بجائے پارٹی مخالف امیدوار کو ووٹ دیا تھا اور بعد ازاں پارٹی فیصلے کے برعکس نئی کابینہ میں بطور صوبائی وزیر ریونیو حلف اٹھایا جس کے خلاف پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیاتھا۔

الیکشن کمیشن نے جمعہ کو فیصلہ سناتے ہوئے منظوراحمدکاکڑ کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے انکی نشست کو خالی قرار دیدیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /اسلام آباد /بلوچستان /کوئٹہ