چین نےباصلاحیت افراد کیلئے ویزے کا نیا نظام متعارف کرادیا

چین نےباصلاحیت افراد کیلئے ویزے کا نیا نظام متعارف کرادیا
چین نےباصلاحیت افراد کیلئے ویزے کا نیا نظام متعارف کرادیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ (آ ئی این پی )چین نے باصلاحیت غیر ملکی باشندوں کے لئے چینی ویزے کا نیا نظام متعارف کرا دیا،اعلیٰ سطح کے غیرملکی باصلاحیت افراد کا تصدیق نامہ حاصل ہونے کے بعد ایک ہی دن میں ویزا مل سکے گا۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی حکومت نے چین میں کام کرنے والے غیرملکی باشندوں کی صلاحیت کے تعین کا معیار مرتب کیا ہے۔ اس معیار پر پورا اترنے والے غیر ملکی باصلاحیت باشندوں کو ویزے سے متعلق تیز رفتار سروس میسر آتی ہے۔

ان با صلاحیت افراد میں غیرملکی سائنسدان، بین الاقوامی صنعتی و کاروباری اداروں کے اعلیٰ سطح کے اہلکار اوردوسرے بہتر و اعلیٰ ٰہنر رکھنے والے غیرملکی باشندے شامل ہیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : بین الاقوامی