ڈانس کرنے سے انکار پر 20سالہ دوست قتل

ڈانس کرنے سے انکار پر 20سالہ دوست قتل
 ڈانس کرنے سے انکار پر 20سالہ دوست قتل

  

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) پسند کا ڈانس نہ کرنے پر دو دوستوں نے گولیاں مار کر 20 سالہ نوجوان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور شرقپور روڈ کی آبادی کوٹ نور شاہ کا رہائشی نوجوان نواز قریبی آبادی کلاں والا میں ٹھیکہ کی رقم لینے گیا تو وہاں پر موجود دو دوستوں خرم اور اسکے ساتھی نے اسے کہا کہ پہلے تم ہماری پسند کا ڈانس کرکے دکھاؤ پھر ہی ٹھیکہ کی رقم کی بات کرتے ہیں جس پر نواز نے انکار کردیا۔ دونوں دوستوں نے مشتعل ہوکر فائرنگ کرکے جان سے مار ڈالا اور فرا رہوگئے۔ شرقپور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ