چوہدری نثار ایسی جگہ پہنچ گئے کہ نواز شریف کی بھی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

چوہدری نثار ایسی جگہ پہنچ گئے کہ نواز شریف کی بھی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
چوہدری نثار ایسی جگہ پہنچ گئے کہ نواز شریف کی بھی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پا کستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے جہاں ان کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات ہوئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سینیٹ الیکشن والے دن چوہدر ی نثار اپنا ووٹ کا سٹ کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے جہاں خواجہ سعد رفیق نے ان سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ لیگی امید وار کو ہی ووٹ دیں گے ۔دوسری جانب چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان دوریاں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ۔نواز شریف نے گزشتہ دنوں بھی لیگی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہاں ہیں وہ لوگ جو جی ٹی روڈ سے آنے کے بجائے موٹر وے سے آنے کا مشورہ دیتے تھے ۔

مزید : قومی